کولکاتہ، 23؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال حکومت میں وزیر پارتھا چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھر پرای ڈی نے چھاپہ مارا ہے۔ کئی گھنٹوں تک جاری چھاپے میں، ای ڈی نے 20 کروڑ کے قریب نقدبرآمدکرلیاہے۔اس کارروائی سے جو تصویرسامنے آئی ہے اس میں نوٹوں کا ایک پہاڑ نظر آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ ای ڈی نے بنگال تعلیمی بھرتی گھوٹالہ معاملے میں کارروائی کی ہے۔ ای ڈی کو ارپیتا کے خلاف کچھ مضبوط ثبوت ملے تھے جس کے بعد اس کے گھراور کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے۔